ٹرینیں نہ چلیں تو ملازمین کوجون کی تنخواہ نہیں دے سکتے ،شیخ رشید روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھا رہے ہیں،لاک ڈاؤن کے بعد مایوسی چھا گئی ۔ وفاقی وزیر ریلوے


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرینیں نہ چلیں تو جون میں تنخواہ نہیں دے سکتے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد مایوسی چھا گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر ٹرین سروس نہیں چلائی جاتی تو جون میں ملازمین کو تنخواہ نہیں دے سکیں گے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔ تاہم حکومتی اداروں ملازمین کی تنخواہیں نہ دینے کا خدشہ لمحہ فکریہ ہے۔ گزشتہ روز  وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی لائی جائے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا۔معاشی صورتحال اور زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔ کورونا سے حفاظتی انتظامات سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔ حکومت مشکلات کے باوجود غریب افراد کی مدد کیلئے کوشاں ہے او 125 ارب روپے ان میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
جو کہ نہایت شفافیت سے 12 ہزار روپے کی فراہمی کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر مستحق خاندان تک حکومت امداد پہنچ رہی ہے۔  تاہم اب ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے کا وفاقی وزیر ریلوے کا بیان لمحہ فکریہ ہے۔ تاہم سب کی نظریں وزیراعظم پاکستان پر ہیں کہ لاک ڈاؤن ہٹایا جاتا ہے یا نہیں.

Comments

Popular posts from this blog

رمضان المبارک کی سب سے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کردیا

پشاور میں دھماکا،دو پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی