رمضان المبارک کی سب سے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کردیا

8سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے  رمضان المبارک سے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت نے  مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کیلئے گھر سے جاء نماز لانے کو ضروری قرار دیا ہے۔ مساجد میں داخلے سے قبل ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا ہوگا ، سینیٹائزر حکومت کی جانب سے مہیا کیا جائے گا۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہوگی جبکہ نمازیوں کو آپسی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا۔  نمازی گھروں سے وضو کرکے آئیں گے، دونوں مساجد کے واش روم اور وضوخانے بند رکھے جائیں گے ، نمازی ماسک لگا کر آئیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پشاور میں دھماکا،دو پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی

ٹرینیں نہ چلیں تو ملازمین کوجون کی تنخواہ نہیں دے سکتے ،شیخ رشید روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھا رہے ہیں،لاک ڈاؤن کے بعد مایوسی چھا گئی ۔ وفاقی وزیر ریلوے