اندرون ملک پروازیں کب تک بحال ہوجائیں گی؟ وزیر ہوابازی نے بتادیا





 
اسلام آبادحکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند  اندرون ملک پروازوں کی بحالی  کا فیصلہ کرلیا ہے۔اندرون ملک  پروازوں کو آج (جمعرات) رات تک بند کیا گیا تھا، مقررہ وقت مکمل ہونے پر پابند
مزید نہیں بڑھائی جائے گی اور اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ بحال کرنےفیصلہ کے مطابق  وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملکی پروازوں کی معطلی کی مدت جمعرات ک رات ختم ہورہی ہے جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری وزیراعظم ہی دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا بھی فیصلہ کیاجائے گا۔

لام سرور خان کا کہنا تھا کہ’عوامی مطالبے کے پیشِ نظر ملکی پروزوں کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا لیکن اس سلسلے میں وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے اور امید ہے کہ وہ ملکی پروازوں کو بحال کرنے کی اجازت دے دیں گے۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ساتھ محکمہ ہوا بازی نے ابتدائی طور پر 4 ایئرپورٹس سے ملکی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

رمضان المبارک کی سب سے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کردیا

پشاور میں دھماکا،دو پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی

ٹرینیں نہ چلیں تو ملازمین کوجون کی تنخواہ نہیں دے سکتے ،شیخ رشید روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھا رہے ہیں،لاک ڈاؤن کے بعد مایوسی چھا گئی ۔ وفاقی وزیر ریلوے