Posts

پشاور میں دھماکا،دو پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی

پشاور میں دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ نیوز کے مطابق پشاور میں اشرف روڈ پر دھماکے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا تھااوربوری میں رکھا گیا تھا ،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،پولیس نے علاقہ سیل کرکے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔

ہفتے سے کن کن دکانوں اور انڈسٹری کو کھول دیا جائے گا ؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

Image
  اسلام آباد وفاقی وزیر اسد عمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج قومی رابطہ کمیٹی میں چھ اہم نکا ت پر اتفاق کر لیا گیاہے ، پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ، وزیراعظم عمران خان نے ہمیں اس پر مزید غور کرنے کا کہاہے ،سب سے پہلے کنسٹریکشن انڈسٹری کو کھول دیا گیا اب دوسرے فیز پر جارہے ہیں جس پر اتفاق ہو گیاہے ۔ اسد عمر کا کہناتھا کہ ہفتے کے روز سے آج اجلاس میں چھوٹی مارکٹیں کھولنے پر اتفاق کیا گیاہے ، دیہی علاقوں اور محلوں میں دکانیں کھولی جائیں گی جہاں پر ہمجوم اکھٹا ہونے کے امکانات نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تجویز یہ بھی تھی کہ افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاہم اب اتفاق ہواہے کہ سحری کے بعد سے شام پانچ بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی ،ہفتے میں دو دن ایسے ہوں گے جب تمام مارکٹیں بند ہوں گی اور اس دوران صرف میڈیکل سٹورز اور ضروری اشیاء کے کاروبار کی اجازت ہو گی ۔ سد عمر نے بتایا کہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند گیا تھا تاہم اب انہیں بھی کھولنے پر اتفاق کیا گیاہے ،سکولوں کو 31 مئی تک بند کیا گیا تھا تاہم اب انہیں ڈیڑھ ماہ تک نہ کھولنے پر اتفاق ہو

اندرون ملک پروازیں کب تک بحال ہوجائیں گی؟ وزیر ہوابازی نے بتادیا

Image
  اسلام آبادحکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند  اندرون ملک پروازوں کی بحالی  کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اندرون ملک   پروازوں کو آج (جمعرات) رات تک بند کیا گیا تھا، مقررہ وقت مکمل ہونے پر پابند مزید نہیں بڑھائی جائے گی اور اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ بحال کرنےفیصلہ  کے مطابق  وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملکی پروازوں کی معطلی کی مدت جمعرات ک رات ختم ہورہی ہے جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری وزیراعظم ہی دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا بھی فیصلہ کیاجائے گا۔ لام سرور خان کا کہنا تھا کہ’عوامی مطالبے کے پیشِ نظر ملکی پروزوں کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا لیکن اس سلسلے میں وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے اور امید ہے کہ وہ ملکی پروازوں کو بحال کرنے کی اجازت دے دیں گے۔ وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ساتھ محکمہ ہوا بازی نے ابتدائی طور پر 4 ایئرپورٹس سے ملکی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ” ارتغرل“ کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ اردو میں دکھانے کی خواہش کا اظہار ، اس کا نام کیا ہے ؟ جانئے

Image
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پی ٹی وی پر ترک ڈرامے  ارتغرل ڈرامے کی اردو  زبان میں نشریات شروع کر دی گئیں ہیں جسے پاکستانیوں کی جانب سے بے پنا ہ پسند کیا جارہاہے اور لاک ڈاﺅن میں تو عوام کی بڑی تعداد ڈرامے سے لطف اندوز ہو رہی ہے تاہم اب عمران خان نے  ایک اور ڈرامہ بھی چلانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک کے سینیٹر اور عمران خان کے قریبی ساتھی فیصل جاوید خان  نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ترکی کے ایک اور ڈرامے  یونس امرہ  کو بھی پاکستان میں اردو زبان میں دکھایا جائے ، یونس امرہ اسلامی شاعر تھے جن کی زندگی پر یہ ڈرامہ بنایا گیاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی وی پر نشر کیے جارہے ڈرامے ارتغرل دراصل ایسی شخصیت کی کہانی ہے جو کہ سلطنت عثمانیہ کے قیام کو عمل میں لانے والے  عثمان غازی کے والد ارتغرل کی مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد پر مبنی ہے  جنہوں نے غیر مسلموں کی مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بڑے پیمانے پر ناکام بنایا اور اسلام کا جھنڈا بلند کیا ، ان کا تعلق  قائی  قبیلے سے تھے اور وہ اپنے والد سلمان شاہ ک

ٹرینیں نہ چلیں تو ملازمین کوجون کی تنخواہ نہیں دے سکتے ،شیخ رشید روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھا رہے ہیں،لاک ڈاؤن کے بعد مایوسی چھا گئی ۔ وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر  ریلوے  شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرینیں نہ چلیں تو جون میں تنخواہ نہیں دے سکتے۔  نجی ٹی وی چینل  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روزانہ اربوں روپے کا  نقصان  اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد مایوسی چھا گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر ٹرین سروس نہیں چلائی جاتی تو جون میں ملازمین کو تنخواہ نہیں دے سکیں گے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے جبکہ  وزیراعظم  عمران خان لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔ تاہم حکومتی اداروں ملازمین کی تنخواہیں نہ دینے کا خدشہ لمحہ فکریہ ہے۔ گزشتہ روز   وزیراعظم  عمران خان نے  پی ٹی آئی  ارکان  اسمبلی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی لائی جائے۔ وزیراعظم  عمران خان کا کہنا تھا۔معاشی صورتحال اور زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔  کورونا  سے حفاظتی انتظامات سے متعلق  وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔

رمضان المبارک کی سب سے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کردیا

8سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے  رمضان المبارک سے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت نے  مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کیلئے گھر سے جاء نماز لانے کو ضروری قرار دیا ہے۔ مساجد میں داخلے سے قبل ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا ہوگا ، سینیٹائزر حکومت کی جانب سے مہیا کیا جائے گا۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہوگی جبکہ نمازیوں کو آپسی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا۔  نمازی گھروں سے وضو کرکے آئیں گے، دونوں مساجد کے واش روم اور وضوخانے بند رکھے جائیں گے ، نمازی ماسک لگا کر آئیں گے۔